اغوا کیس گل محمد حاجانو ضمانت پر رہا

فاضل عدالت نے ملزم کو 50ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کردیا ہے

فاضل عدالت نے ملزم کو 50ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کردیا ہے فوٹو: فائل

اسکول ٹیچر کے اغوااور تشدد کے الزام میں گرفتار گل محمد حاجانو ایڈووکیٹ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق جمعرات کو تھانہ گلستان جوہر نے اسکول ٹیچر مسماۃ امبر سلطانہ کے اغوااور تشدد کے الزام میں گرفتار گل محمد حاجانو اور وفا کا جسمانی ریمانڈ حاسل کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی علی احمد کے روبرو پیش کیا تھا، فاضل عدالت نے ملزم کو 50ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کردیا ہے جبکہ ملزم وفا کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے۔
Load Next Story