سی اے اےنئے ڈائریکٹر جنرل کے رویے کے باعث شعبہ تعلقات عامہ عضو معطل بن گیا

سول ایوی ایشن کے نئے ڈائریکٹر جنرل نے شعبہ تعلقات عامہ پر غیر ضروری پابندیاں عائد کردی ہیں

سول ایوی ایشن کے نئے ڈائریکٹر جنرل نے شعبہ تعلقات عامہ پر غیر ضروری پابندیاں عائد کردی ہیں فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں نئے ڈائریکٹر جنرل کے رویے کے باعث ادارے کے شعبہ تعلقات عامہ عضو معطل بنتا جارہا ہے۔


جس کے باعث صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، باخبر ذرائع نے بتایا کہ سول ایوی ایشن کے نئے ڈائریکٹر جنرل نے شعبہ تعلقات عامہ پر غیر ضروری پابندیاں عائد کردی ہیں اور شعبے کے سربراہ کو محکمے کے حوالے سے ضروری معلومات بھی فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس صورتحال میں سول ایوی ایشن کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوںکو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، شعبے کے ایک اہلکار نے ایکسپریس کو بتایا کہ ماضی میں آنیوالے محکمے کے تمام سربراہاں اس محکمے کو خصوصی اہمیت دیتے تھے تاہم اب اچانک صورتحال تبدیل ہوگئی ہے اور نئے ڈائریکٹر جنرل کا رویہ ہمارے لیے بھی باعث حیرت ہے، اس میڈیا کے دور میں ہم صحافیوں سے کیسے دور رہے سکتے ہیں۔
Load Next Story