کراچیفائرنگ کے واقعاتمتحدہ کے کارکنوں سمیت4ہلاک

2کارکنوں کولیاری گینگ وارملزمان نے گولیاں ماریں، دعوت اسلامی کاکارکن ناظم آبادمیں ماراگیا

فوٹو: فائل

کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے دوران دعوت اسلامی کاایک اورمتحدہ قومی موومنٹ کے2کارکن ہلاک ہوگئے۔

جبکہ ایک شخص کی لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق نپیئر تھانے کی حدودپراناحاجی کیمپ سیدمحمودشاہ روڈنوروزمسجدکے قریب فائرنگ سے2افرادہلاک ہو گئے،پولیس نے لاشیں اسپتال پہنچائیں،ہلاک ہونے والے20 سالہ آصف رضا اور 25 سالہ اویس کاتعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے،مقتول آصف رضاغازی نگرگلی نمبر21عثمان آبادکارہائشی اوررام سوامی میں بچوں کی چیز فروخت کرنے کاکام کرتاتھا ، ہلاک ہونے والااویس لیاقت آباد کارہائشی تھا،آصف رضا متحدہ قومی موومنٹ لیاری سیکٹرجبکہ اویس لیاقت آبادسیکٹرکا کارکن ہے،دونوں بچپن کے دوست تھے اورایک دوسرے کے گھربھی آناجاناتھا۔




مقتولین کو شام 4بچے رام سوامی سے گینگ وار کے ملزمان نے اغواکیااورنامعلوم مقام پر لے گئے اورموٹرسائیکلوں پربٹھاکرپراناحاجی کیمپ لانے کے بعدسروں میںگولیاں مار کرہلاک کردیا۔ناظم آباد کے علاقے سات نمبرپل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 20 سالہ بلال مدنی شیخ ہلاک ہوگیا،مقتول پاک کالونی کے علاقے حسرت موہانی کالونی کارہائشی اوردعوت اسلامی کا کارکن تھاجسے ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ہلاک کیا،بلال مدنی بچت بازاروں میں شمپو فروخت کرتا تھاجبکہ وہ نارتھ کراچی میں لگائے جانے والے جمعرات بازارسے واپس اپنے گھر آرہا تھا اور اس کی جیب میں22 ہزار روپے تھے جو کہ غائب ہیں،سچل کے علاقے پائینئرہومزکے عقب سے بوری بندایک شخص کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے اغواکے بعد تشدد کا نشانہ بناکرفائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔

مقتول کو 22 سالہ عبدالمجید خان کے نام سے شناخت کیاگیا،وہ منشیات فروش اور متعدد بار گرفتار بھی ہوچکاتھا،مقتول شفیق موڑ کارہائشی تھا،پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قراردے رہی ہے۔قصبہ کالونی عسکری اسپتال کٹی پہاڑی روڈپرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے35سالہ محمدمالک زخمی ہو گیا۔محمدبن قاسم روڈسندھ مسلم گورنمنٹ لاکالج کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30سالہ انور قریشی زخمی ہوگیا۔انورقریشی حیدرآباد کارہائشی اورصوبائی وزیرتعلیم پیرمظہرالحق کے بیٹے کادوست ہے ۔جیکسن تھانے کی حدودکیماڑی کے پی ٹی گراؤنڈکے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے40سالہ فضل الہی زخمی ہوگیا۔ نارتھ ناظم آباداصغرعلی شاہ کرکٹ اسٹڈیم کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30 سالہ جاویداور40سالہ جمیل زخمی ہوگئے۔
Load Next Story