چینی قونصل خانے کے قریب دھماکے کانوٹس لیاجائےالطاف حسین
دہشت گردی کے واقعے پرچینی حکومت اورسفارتکارسے ہمدردی اورافسوس کا اظہار
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کراچی میں چین کے قونصل خانے کے قریب دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے میں رینجرزاہلکار سمیت دوافراد کے زخمی ہونے پر گہرے افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ چین پاکستان کا دیرینہدوست اور پڑوسی ملک ہے،
چینی انجینئرزپاکستان میں ترقیاتی کاموں میں اپنا فعال کرداراداکررہے ہیں،اس کے باوجود دہشت گردوں کی جانب سے اغوا اوربعض کو سفاکی سے قتل بھی کیاگیا اوراب کراچی میں چین کے قونصل خانے کے قریب دھماکا کیا گیا جوانتہائی قابل مذمت ہے ۔
الطاف حسین نے چین کے قونصل خانے کے قریب دہشت گردی کے واقعے پر چین کی حکومت اورکراچی میں متعین چینی سفارتکار سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدرزرداری ، وزیراعظم اور مشیرداخلہ سے مطالبہ کیا کہ چین کے قونصل خانے کے قریب دھماکے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور اس کے ذمے داروں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔الطاف حسین نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلیے بھی دعا کی ۔