ڈرون حملے سودمندنہیں متبادل ذرائع استعمال کیے جائیں وزیراعظم
دہشتگردوں کاخاتمہ کردینگے،امریکی سفیر سے گفتگو،حکام کوپاکستانی خدشات سے آگاہ کرونگا،اولسن
وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ڈرون حملے غیر سود مند ہیں، دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے متبادل ذرائع استعمال کیے جائیں ۔
جمعرات کو امریکی سفیر رچرڈ جی اولسن کیساتھ ملاقات میں وزیر اعظم نے ڈرون حملوں کامعاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ 2008 کی نسبت صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے جب میڈیا ایسے بیانات سے بھرا ہوتا تھا کہ دہشتگرد اسلام آباد کے قریب ہیں، ہم ان لوگوں کیخلاف لڑ رہے ہیں جو ہماری مساجد ، اسکولوں، چھائونیوں ، بیگناہ بچوں اور شہریوں پرحملے کرتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ ہمیں بہت سے کام کرنے ہیں مگر ہم انکا خاتمہ کر دیں گے۔
وزیراعظم نے رچرڈ اولسن کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطحوں پر حالیہ رابطے انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔ امریکی سفیر نے یقین دلایا کہ وہ امریکی حکام کو ڈرون حملوں پر پاکستان کے خدشات سے آگاہ کرینگے۔
دریں اثناء وزیراعظم سے وزیر مملکت دفاعی پیداوار سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلزپارٹی اٹک کے عہدیداروں اور کارکنوں کے وفد نے ملاقات کی، وزیراعظم نے کہا کہ سیاست ممکنات کا نام ہے، انتخابات قریب تر ہیں، کارکن حکومت کی کامیابیاں اجاگر کرنے کیلیے عوام کیساتھ رابطے میں رہیں، ان کے مسائل حل کرینگے۔ آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔