ایم کیوایم کا 38 سال بعد قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنیکا فیصلہ
بانی متحدہ کی سالگرہ نہ منانے اورکھالوں کے حوالے سے جلدپریس کانفرنس میں اعلان کیاجائے گا
KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے رواں سال اپنے ذیلی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) کے لیے قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے متحدہ کے رہنماؤں اور کارکنان کو38 سال بعد اپنے گھر والوں کے ساتھ بھرپوراندازمیں بقرعید منانے کا موقع ملے گا۔
متحدہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے نہایت تیزی سے بانی متحدہ کے پالیسیوں کو تبدیل کرتے ہوئے خود کوایک تحریک کے بجائے مکمل طورپر سیاسی جماعت میں تبدیل کرنے کا سفرشروع کردیا ہے اور'عوام و خواص' کو یہ پیغام بھی دینے کی بھرپورکوشش کی جارہی ہے کہ اب متحدہ پاکستان کی پالیسیوں پربانی متحدہ یا ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن کا کوئی اثرباقی نہیں رہا۔
متحدہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ پاکستان کی نئی قیادت بہت جلدایک پریس کانفرنس میں قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے اور17 ستمبرکو بانی متحدہ کی سالگرہ کے موقع پرکوئی بھی تقریب نہ کرنے کااعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب متحدہ کے لندن میں قتل کردیے جانے والے کنوینرڈاکٹر عمران فاروق کی برسی کے اجتماعات سندھ بھر میں منعقد کیے جائیں گے۔