گجرات میں پرانی دشمنی پر میاں بیوی اور 3 بچے قتل
واقعہ کے محرکات کا ہر طرح سے جائزہ لے رہے ہیں، ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ
معین الدین پورہ کے علاقے میں پرانی دشمنی پر میاں بیوی اور ان کے 3 بچوں کو قتل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات کے علاقے معین الدین پورہ مسلح افراد رات دیر گئے مقامی بینک کے منیجر طارق تصور عباس کے گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ تصور عباس، بیوی سامعہ، 17 سالہ بیٹا مرسل، 15 سالہ سلیمان اور 12 سالہ آرمیکا شامل ہیں۔ طارق عباس مقامی چیرمین سید عدیل شاہ کا داماد بھی تھا۔
ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن ابتدائی طور پر واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ اس سے قبل بھی اس خاندان کا جھگڑا چلا آ رہا تھا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گجرات میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔