الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پر پابندی کی درخواست خارج کردی
ایم کیو ایم پر پابندی کی درخواست عدم پیروی کی وجہ سے خارج کی گئی
الیکشن کمیشن نے متحدہ قومی مومنٹ پرپابندی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں سردار محمد اقبال ہزاروی نے ایم کیو ایم پر پابندی کے لئے درخواست دائر کی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے پاکستان مخالف نعرے لگا کر غداری کی، پاکستان کے خلاف نعرے بازی پر ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے اور ایم کیو ایم کے تمام ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت سینیٹرز کو بھی نااہل قرار دیا جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : الطاف حسین کے خلاف قرارداد منظور

الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کارروائی کے لیے پیر کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم سماعت کے دوران درخواست گزار ہی غیر حاضر تھا۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی جانب سے عدم پیروی پر درخواست خارج کردی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: الطاف حسین کی گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست
واضح رہے کہ 22 اگست کو الطاف حسین کی کراچی پریس کلب کے باہر اشتعال انگیز تقریر اور ملک کے خلاف نعرے لگائے تھے جس کے بعد ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف ملک بھر میں شدید غم و غصہ پیدا ہوا تھا۔