قومی ایکشن پلان اورضرب عضب میں اپنا کردارجاری رکھیں گے سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ ملکی بندرگاہوں اور بحری تنصیبات کومحفوظ رکھنے کے لیےچوکنا ہے، ایڈمرل ذکا ء اللہ

پوری دانشمندی کے ساتھ باہم مل جل کرکام کرناہوگا، سربراہ پاک بحریہ: فوٹو: فائل

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ دہشت گردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب میں اپنا کردارجاری رکھے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 51 ویں یوم دفاع کے موقع پراپنے پیغام میں نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے کہا کہ پاک بحریہ روایتی اورغیرروایتی خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے چوکنا ہے، پاک بحریہ کے غازیوں اورشہداء نے ملک کے دفاع کے لیے شجاعت کی نئی داستانیں رقم کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: یوم دفاع پاکستان ؛ قوم جوش و جذبے سے لبریز


ایڈمرل ذکا ء اللہ کا کہنا تھا کہ ایمان، اتحاد، تنظیم جیسے اصولوں پرعمل ہی ہمیں چیلنجزکےقابل بناسکتا ہے، دشمن کی موجودہ حکمت عملی اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم ہمہ وقت چوکنا رہیں، ہمیں پوری دانشمندی کے ساتھ باہم مل جل کرکام کرنا ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مسلح افواج جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں

سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظرمیں ملک کی ساحلی پٹی بالخصوص گوادرمیں میری ٹائم سکیورٹی مزیداہمیت اختیارکرگئی ہے۔ پاک بحریہ ملکی بندرگاہوں اوربحری تنصیبات کومحفوظ رکھنے کے لیے چوکنا ہے، پاک بحریہ قومی ایکشن پلان اورضرب عضب میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔
Load Next Story