فضائیہ کا ہرافسراورجوان ملک کے لئے قربان ہونے کو بے تاب ہے سربراہ پاک فضائیہ
1965 سمیت تمام جنگوں کے شہداء نے جان نچھاور کرکے پاکستان کو مضبوط بنا دیا، سہیل امان
ISLAMABAD:
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائی فوج ہے اور اس کا ہر افسراورجوان پاکستان کے تحفظ کیلئے قربان ہونے کوبے تاب ہے۔
ایئرچیف مارشل سہیل امان نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائی فوج ہے، دنیا کی بہترین فضائی فوج کی کمان کرنے پربجا طورپرفخر ہے جب کہ پاک فضائیہ ملکی فضائی حدود کے دفاع میں کوئی کسراٹھانہیں رکھے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ 1965 سمیت تمام جنگوں کے شہداء نے جان نچھاورکرکے پاکستان کو مضبوط بنا دیا اور آج بھی پاک فضائیہ کا ہرافسراورجوان پاکستان کے تحفظ کے لئے قربان ہونے کو بے تاب ہے۔