اب کوئی انتخابات پرانگلی نہیں اٹھا سکے گاوزیراعظم

چیف الیکشن کمشنرکی تقرری سے شفاف انتخابات کا انعقادیقینی...

چیف الیکشن کمشنرکی تقرری سے شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی ہوگا، فخرالدین کوفون۔ فائل فوٹو

وزیراعظم پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی تقرری سے آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی ہوگا۔ وزیراعظم نے فخرالدین جی ابراہیم کومبارکباددیتے ہوئے کہا کہ وہ غیرمتنازعہ شخصیت ہیں جن کا متفقہ انتخاب تمام سیاسی جماعتوں کی کامیابی ہے۔ منصفانہ انتخابات سیاسی جماعتوں کا مطالبہ تھا جو پورا ہوگا۔

اب کوئی انتخابات پر انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔آن لائن کے مطابق وزیراعظم نے فخرالدین جی ابراہیم کو ٹیلی فون کر کے انھیں عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی اورانتخابات میں حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ادھر وزیراعظم پرویزاشرف سے ارکان قومی اسمبلی لعل محمد،خانزادہ خان، آیت اللہ درانی ، فوزیہ حبیب اور نواب ملک شیر نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے خانزادہ خان کی درخواست پرانھیں فنڈز جاری کرنے اورحلقے میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔آیت اللہ درانی نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔


وزیراعظم ہائوس میں وزارت اطلاعات کی جانب سے دی گئی پریزنٹیشن کے دوران پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سرکاری میڈیا کی خبروں اورکرنٹ افیئر کے پروگرام میں زیادہ سے زیادہ وقت اور جگہ دی جائے ،انھوں نے پیمرا کو ہدایت کی کہ وہ بلا اجازت اور غیر اخلاقی مواد نشر کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کرے ۔

 

Recommended Stories

Load Next Story