17دسمبرتک سی این جی اورگیس کی قیمت کے معاملات طے کرلئے جائیں گےچیرمین اوگرا

اوگرا حکومتی پالیسی اور ان کی طرف سے دی گئی کسی بھی قسم کی گائیڈلائن کی پابند نہیں۔ سعیداحمد خان

اوگرا حکومتی پالیسی اور حکومت کی طرف سے دی گئی کسی بھی قسم کی گائیڈلائن کی پابند نہیں۔ سعیداحمد خان۔ فوٹو: فائل

چیئرمین اوگرا سعید احمد خان کا کہنا ہے17دسمبر تک سی این جی اور گیس کی قیمتوں کے معاملات طے کرلئے جائیں گے۔


اوگرا ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتےہوئےچیرمین اوگراسعید احمد خان نے کہا کہ سی این جی ایسوسی ایشن سے مشاورت کے بعد قیمتوں کا فارمولہ طے کیا اگر ضرورت پڑی تو مزید مشاورت کریں گے، انہوں نےکہا حکومت اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے ان کا معاملہ ہے جبکہ ٹیکسز کم یا زیادہ کرنا وفاقی حکومت کا معاملہ ہے۔

سعیداحمد خان کا کہنا تھا کہ اوگرا حکومتی پالیسی اور حکومت کی طرف سے دی گئی کسی بھی قسم کی گائیڈلائن کی پابند نہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story