بالی ووڈ فلم ’’موہن جو داڑو‘‘ پر تاریخ مسخ کرنے کا الزام

فلمساز نے تاریخ کے ساتھ جوسلوک کیاٹریلرسے اندازہ ہوگیاتھا، دیپتا کیرتی

فلمساز نے تاریخ کے ساتھ جوسلوک کیاٹریلرسے اندازہ ہوگیاتھا، دیپتا کیرتی ۔ فوٹو : فائل

وادی سندھ کی قدیم تہذیب کے بارے میں حالی ہی میں ریلیز ہونیوالی بالی ووڈ فلم ''موہن جو دڑو'' سے مورخین خوش نہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس وقت کی قدیم تہذیب کو جس انداز میں پیش کیا گیا ہے اس سے تاریخ کی صحیح عکاسی نہیں ہوتی۔


فلم معروف ہدایت کار آشوتوش گواریکر نے بنائی تھی جس میں 2016 قبل مسیح کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور ہیرو، شرمن، کا کردار اداکار ریتک روشن نے نبھایا ہے۔ بھارت کے بہت سے تنقید نگار اور مورخین کو اس فلم میں اس دور کو افسانوی انداز میں پیش کرنے کو پسند نہیں کیا ہے۔

دیپتا کیرتی کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے بالی ووڈ میں اچھی کہانی کے لیے تاریخ کو ہوا میں اچھال دیا جاتا ہے، وہ کہتی ہیں کہ لوگ بھی اس بات کو اسی وقت اچھی طرح سمجھ بھی گئے تھے کہ فلم ساز نے تسلیم شدہ تاریخ کے ساتھ کیا سلوک کیا ہے جب فلم کے ٹریلر ریلیز ہوئے تھے۔
Load Next Story