نائن زیرومیں دہشتگردوں کو پناہ دینے کا معاملہ عدالت کا ترمیمی چالان جمع کرانے کا حکم
عدالت نے عامرخان اورمنہاج قاضی پرفرد جرم عائد نہ کرتے ہوئے تفتیشی افسرکو کیس کا ترمیمی چالان جمع کرانے کا حکم دیا
ISLAMABAD:
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اوراطراف کے علاقوں میں دہشتگردوں اورمطلوب ملزمان کو پناہ دینے سے متعلق کیس میں ترمیمی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو اور اطراف کے مکانات میں دہشت گردوں اورمطلوب ملزمان کوپناہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عامرخان پیش ہوئے جب کہ پولیس نے نائن زیروکے سابق سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی کو بھی پیش کیا۔ سماعت کے باقاعدہ آغازپرفاضل جج نے میڈیا کے نمائندوں کو کمرہ عدالت سے باہرجانے کی ہدایت کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: خورشید میموریل ہال سے برآمد اسلحے کی تفصیلات جاری
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عامرخان کیس میں ضمانت پرہیں اورمنہاج قاضی کو حتمی چالان پیش کئے جانے کے بعد گرفتارکیا گیا ہے تاہم رئیس مما ،عمران اعجاز نیازی، نعیم ملا اورشہزاد ملا اب بھی مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: نائن زیرو پر چھاپے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
عدالت نے عامرخان اورمنہاج قاضی پرفرد جرم عائد نہ کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو27 ستمبر تک کیس کا ترمیمی چالان جمع کرانے کا حکم دیا جب کہ مفرورملزمان کے ایک بارپھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: شاہد حامد قتل کیس؛ منہاج قاضی پرفرد جرم عائد
واضح رہے کہ مارچ 2015 میں رینجرزنے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور اطراف کے مکانات پرکارروائی کرتے ہوئے کئی مطلوب دہشت گرد اور ملزم حراست میں لیے تھے۔