امريكی نمائندہ خصوصی ڈيوڈ پيئرس کی پاکستانی حکام سے ملاقاتیں
ڈيوڈ پيئرس نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک آنے والے دنوں ميں ملاقاتوں كا سلسلہ جاری ركھيں گے۔
پاکستان اور افغانستان کے لئے امريكا كے سينئر نمائندہ خصوصی ڈيوڈ پيئرس نے جمعہ كو اسلام آباد ميں پاكستانی حكام سے ملاقاتيں كيں جن كا مقصد امريكا اور پاكستان كے مشتركہ مفادات کے لئے مل كر کام كرنا ہے۔
امریکا کے سینئرنمائندہ خصوصی ڈيوڈ پيئرس کی پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں امريكا اور پاكستان كے درميان دوطرفہ تعلقات کے امور زیر بحث آئےاس دوران دونوں جانب سے مشترکہ اہداف کا تعین کر کے ان کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا گیا۔
ڈيوڈ پيئرس نے كہا كہ گزشتہ چند ماہ كے دوران امريكا اور پاكستان كے درميان اعلی سطح پر دوطرفہ رابطے ہوئےجن سے دونوں ممالک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے حقيقی معنوں ميں پيش رفت ہوئی اور میں اس عمل كو جاری ركھنے كے لئے اسلام آباد ميں حكام سے ملاقات كر رہا ہوں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان اس طرح کی ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔