کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے فیس بک کے ذریعے نوکریاں دینا شروع کردی
ویڈیو ایڈیٹنگ، ترجمہ، شیئرنگ، اپ لوڈنگ، ڈاؤن لوڈنگ،متعلقہ ڈیٹا کو جمع کرنے کے کام جاننے والوں کی خدمات مانگی گئی ہیں۔
پاکستانی طالبان نے اپنے سہ ماہی میگزین ''احیائے خلافت'' کے لئے سماجی ویب سائٹ ''فیس بک'' پر اپنا پیج بنایا ہے جس کے ذریعے لوگوں کو میگزین کے لئے لکھنے اور ویڈیو ایڈیٹنگ کی نوکریاں دینا شروع کردی ہے۔
فیس بک پر ''عمر میڈیا ٹی ٹی پی'' کے نام سے پیج بنایا گیا ہے جس کو اب تک 294 افراد پسند کرچکے ہیں۔ یہ پیج ستمبر 2012 میں بنایا گیا تھا اور اب تک انگلش میں کئی پیغامات اس پر دیے جاچکے ہیں۔ ویب سائٹ پر 25 اکتوبر کو کی گئی پہلی پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ''عمر میڈیا گروپ انتہائی فخر کے ساتھ آن لائن نوکریاں پیش کر رہا ہے''۔
پیج پر موجود اسامیوں کی تفصیلات میں ویڈیو ایڈیٹنگ، ترجمہ، شیئرنگ، اپ لوڈنگ، ڈاؤن لوڈنگ اور متعلقہ ڈیٹا کو جمع کرنے کے کام جاننے والوں کی خدمات مانگی گئی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ایک ای میل ایڈریس بھی دیا گیا ہے اور پڑھنے والوں سے درخواست کی گئی ہے اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بتائیں کیوں کہ یہ پیج ویب سائٹ سےجلد ہٹادیا جائے گا۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی سے ٹیلی فون پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیج ان کی اپنی ویب سائٹ لانچ کرنے سے قبل وقتی ضروریات پوری کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی تنظیم ''سائٹ انٹیلی جنس گروپ'' کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان اپنے مقاصد پورے کرنے کے لئے فیس بک کے ذریعے بھرتیاں کر رہی ہے۔