پاکستان کی آئینی تاریخ نصاب میں شامل ہونی چاہیے رضا ربانی

جمہوریت کی خاطرلوگوں نے قربانیاں دیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ان کی قربانیوں کو تسلیم کیا جائے، چیرمین سینیٹ

جمہوریت کی خاطرلوگوں نے قربانیاں دیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ان کی قربانیوں کو تسلیم کیا جائے، چیرمین سینیٹ، فوٹو؛ فائل

قائم قام صدر میاں رضاربانی نے كہا ہے كہ پاكستان كی آئینی تاریخ كو نصاب كے اندر شامل ہونا چاہیے تاكہ نوجوان نسل كو اس بات كا ادارك ہو كہ جو آزادی اور حقوق انہیں ملے ہیں ان كے پیچھے قربانیوں كی ایك طویل داستان ہے۔


اسلام آباد میں گلی دستور كے قیام میں خدمات سرانجام دینے والے نیشنل كالج آف آرٹس راولپنڈی كے ماہرین او ان كے طلباءمیں تعریفی اسناد كی تقسیم كے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ گلی دستور كے تصور نے اس وقت جنم لیا تھا جب سینیٹ نے پاكستان كی تاریخ میں پہلی مرتبہ یوم دستور منایا اور نیشنل كالج آف آرٹس راولپنڈی كے ماہرین نے جانفشانی سے كام كرتے ہوئے گلی دستور كے تصور كو حقیقت میں ڈھال دیا۔

رضا ربانی نے کہا کہ پاكستان كی آئینی تاریخ كو نصاب كے اندر شامل ہونا چاہیے تاكہ نوجوان نسل كو اس بات كا ادارك ہو كہ جو آزادی اور حقوق انہیں ملے ہیں ان كے پیچھے قربانیوں كی ایك طویل داستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاكستان كی آئینی تاریخ مشكلات سے بھری پڑی ہے تاہم ہر مشكل دور كے بعد فتح عوام كی ہی ہوئی ہے، جمہوریت کی خاطرلوگوں نے قربانیاں دیں اور ہر مشکل کا سامنا کیا اور اب وقت آگیا ہے کہ ان کی قربانیوں کو تسلیم کیا جائے۔
Load Next Story