شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ پر اقوام متحدہ کے تحفظات مسترد کردیئے

اقوام متحدہ کا اقدام ناقابل برداشت اور ملکی بقا، سالمیت، خودمختاری پر حملہ ہے، ترجمان وزارت خارجہ

اقوام متحدہ کا اقدام ناقابل برداشت اور ملکی بقا، سالمیت، خودمختاری پر حملہ ہے، ترجمان وزارت خارجہ۔ فوٹو:فائل

شمالی کوریا نے میزائل تجربات پر اقوام متحدہ کی جانب سے تحفظات کو مسترد کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جان ان نے چند روز قبل کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مزید میزائل تجربات کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا کے سربراہ کے اقدام کی مذمت کی گئی تاہم شمالی کوریا نے اس مذمت کو مسترد کردیا۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا اقدام ناقابل برداشت اور ملکی بقا، سالمیت اور خودمختاری پر حملہ ہے جب کہ ہمارے میزائل تجربات اپنے تحفظ کے لئے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے مزید 3 تجربے

شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربہ اس وقت کیا گیا جب کہ بااثر 20 ممالک کا اجلاس چین میں ہورہا تھا جس کے بعد کم جان ان کی جانب سے کہا گیا کہ میزائل تجربہ درست وقت پر اور کامیاب رہا جس کے بعد میزائل تجربے پر ردعمل دینے کے لئے اقوام متحدہ کے 15 ارکان کا اجلاس ہوا جس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا نے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اس لئے معاملے کو قریب سے دیکھا جائے گا۔
Load Next Story