کترینہ نے رنبیرسے محبت کی نشانی کے طورپرخریدا گھرچھوڑدیا
کترینہ اور رنبیر نے مشترکہ طور پر ممبئی میں گھر خریدا تھا تاہم راستے جدا ہونے کے بعد رنبیر نے وہ گھر چھوڑ دیا تھا
ایک وقت تھا جب بالی ووڈ میں ہرجانب کترینہ اور رنبیر کے درمیان طوفانی عشق کے چرچے تھے، پریمی جوڑے نے زندگی بھر ساتھ رہنےکے لیے آشیانہ بھی بنالیا تھا لیکن وقت نے پلٹا کھایا اور یہ جوڑا الگ ہوگیا اور اب کترینہ کیف نے اس گھر کو بھی چھوڑ دیا ہے جس میں دونوں نے ہمیشہ ساتھ رہنے کے وعدے کئے تھے۔
کترینہ کیف اوررنبیر کپور کی دوستی، عشق اور پھرراستے جدا ہونے سے کون واقف نہیں، ساتھ زندگی گزارنے کے لیے دونوں اداکاروں نے ممبئی کے پوش علاقے میں گھر بھی خریدا تھا اور ایک ساتھ اس گھر میں 2 سال کا طویل عرصہ بھی گزارا، راستے جدا ہونے کے بعد ا رنبیر تو فوری طور پر اس گھر سے منہ موڑ کر اپنے والدین کے ساتھ رہنے لگے تاہم کترینہ اس گھر میں اب تک مقیم تھیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کترینہ کے لیے پچھلے 2 سال مشکل ترین
کترینہ کی اس گھر میں رہائش اختیار کرنے کی وجہ سے اکثر یہ خبریں گردش میں رہتی تھیں کہ یہ پریمی جوڑا ایک مرتبہ پھر اپنے پرانے اختلافات بھلا کر نئے سرے سے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن اب کترینہ کیف نے بھی اس گھر کو چھوڑ دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی دونوں کے ایک بار پھر ایک ہونے کی قیاس آرائیاں بھی دم توڑ گئیں ہیں کیونکہ بالی ووڈ میں اب کترینہ کی سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ قربتوں کی خبریں آنے لگی ہیں۔ شاید وہ اپنی نئی محبت کے لیے پرانی یادوں سے چھٹکارا پانا چاہتی ہوں۔