پرنٹنگ پریس کو 29کروڑ کی ادائیگی روزانہ 15ہزار پاسپورٹ شایع کیے جائیں گے
پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈپارٹمنٹ اورسیکیورٹی پرنٹنگ پریس کےمابین واجبات کا تنازع طے،5 لاکھ سے زائد درخواستیں زیرالتوا.
پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈپارٹمنٹ اور سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے مابین واجبات کا تنازع طے ہوگیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے29کروڑ روپے کی ادائیگی کے بعد پرنٹنگ پریس نے روزانہ فراہم کی جانے والے پاسپورٹ کی کتابوں کی تعداد5سے بڑھا کر15 ہزار کردی ہے، کئی ماہ سے جاری بحران کی وجہ سے ملک سے پاسپورٹ کے حصول کے لیے جمع ہونے والی5 لاکھ سے زائد درخواستیں التوا کا شکار ہیں، حکام کے مطابق زیرالتوا پاسپورٹس کے اجرا میں مزید کئی ماہ درکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈپارٹمنٹ اور سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے مابین6ماہ سے جاری واجبات کا تنازع بالآخر طے ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پاسپورٹ کی کتابوں کی چھپائی کے عوض سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے 29 کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی کردی ہے۔
مالی سال 2011-12 کے واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کی جانب سے صرف 5 ہزار کتابیں روزانہ فراہم کی جارہی تھیں جس کی وجہ سے ملک بھر سے پاسپورٹ کے حصول کیلیے جمع کرائی جانے والی 5 لاکھ سے درخواستیں تاحال التوا کا شکار ہیں۔
معمول کی فیس کی ادائیگی کے ساتھ جمع ہونے والی درخواستوں پر پاسپورٹ کا اجرا ڈھائی سے تین ماہ بعد کیا جارہا تھا جبکہ ارجنٹ فیس کی ادائیگی پر بھی شہریوں کو 15 سے 20 دن انتظار کرنا پڑ رہا تھا، ذرائع نے بتایا کہ 15 ہزار کتابوں کی فراہمی شروع ہونے کے بعد بھی زیر التوا درخواستوں کو نمٹانے میں کئی ماہ درکار ہوں گے، عمرہ سیزن شروع ہوجانے کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر پاسپورٹ کے حصول کیلیے درخواستوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔