پریمیئر فٹبال لیگ کے پی ٹی نے پی آئی اے کو ہرا دیا
واپڈا کی ٹیم مقابلے کے لیے چمن نہ پہنچ سکی، افغان ایف سی کو واک اوور دے دیا گیا
پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں کے پی ٹی نے پی آئی اے کو 1-0 سے ہرا دیا،کورنگی اسٹیڈیم کراچی میں میچ کا واحد گول اسٹرائیکر محمد نے 49 ویں منٹ میں کیا، بہترین اسکورر کا انعام محمد کو ملا۔
بیسٹ کھلاڑی کے پی ٹی کے سعادت حسین قرار پائے۔ دریں اثنا گورنمنٹ ہائی اسکول گرائونڈ چمن میں واپڈا کی ٹیم نہ پہنچ سکی جس کی وجہ سے افغان ایف سی کو واک اوور دے دیا گیا۔دوسری جانب پی ایف ایف لیگ میں مزید2 میچزکے فیصلے ہو گئے، ریلوے نے پی ٹی وی کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے زیر کیا۔
میچ کی اہم بات اسٹرائیکر عاطف حمید کی شاندار ہیٹ ٹرک تھی، انھوں نے میچ کے 25،28 اور 90+3 ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھائی، ناکام ٹیم کا واحد گول اسٹرائیکر جلال الدین نے45+1 ویں منٹ میںکیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور بھٹی یونائیٹڈ کے درمیان فیم کلب فٹبال گرائونڈ لاہورمیں کھیلا گیا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گیند کو جال تک نہ پہنچا پائی۔
وقفے کے بعد77 ویں منٹ میں ایچ ای سی کے اسٹرائیکر محمد آصف نے گول کر دیا،بھٹی یونائٹیڈ فیصل آباد کے اسٹرائیکر محمد جنیدنے90+1 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچا لیا، ایچ ای سی کے اسٹرائیکر محمد آصف اور ڈیفینڈر عابد کو میچ کے 10اور 76 ویں منٹ میں یلو کارڈز کا سامنا کرنا پڑا۔