انگلینڈ سے سیریز کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

ون ڈے ٹیم کی خراب کارکردگی پر افسوس ہے، کپتانی کے حوالے سے کچھ نہیں سوچا، سرفراز احمد

تمام تر توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز پر مرکوز کروں گا، سرفراز احمد. فوٹو: ایکسپریس نیوز

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے 3 کھلاری سرفراز احمد، شرجیل احمد اور خالد لطیف کراچی پہنچے۔ کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے دورے میں ون ڈے ٹیم اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی جس کا افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے ٹیم کا کپتان بننے کے حوالے سے ابھی سوچا نہیں، اگلے ٹور کے حوالے سے پریکٹس پر توجہ دوں گا۔ خالد لطیف کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر خوشی ہے اور اس سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان نے انگلینڈ کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیدی


قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک، محمد عامر، بابر اعظم، وہاب ریاض اور حسن علی انگیلنڈ سے براستہ دبئی نجی ایئر لئان کی پرواز ای کے 624 کے ذریعے لاہور پہنچے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹیم مینجمنٹ کے چند ارکان بھی لاہور پہنچے۔

چار قومی کرکٹرز سہیل تنویر، عماد وسیم، محمد نواز اور محمد رضوان قومی ایئر لائن پرواز پی کے 792 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور 4 روز انگلینڈ میں قیام کریں گے جب کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر آسٹریلیا جا رہے ہیں، مکی آرتھر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل ٹیم کو دبئی میں جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ گرین کیپس نے بلیو شرٹس کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Load Next Story