کراچی میں علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
عامر رضوی نے ایران سے تخریب کاری کی تربیت حاصل کی اور شام میں بھی کارروائیوں میں حصہ لیا،سی ٹی ڈی سی
KARACHI:
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے 23 اگست کو گلشن اقبال کے مدرسے میں فائرنگ کرکے مفتی اکبر اور مفتی کامران کو جاں بحق کردیا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں عامر رضوی، محسن حسین، زین العابدین، فیض یاب علی اور سید عباس شامل ہیں۔
ملزمان نے رواں برس 23 اگست کو گلشن اقبال میں ایک دینی مدرسے میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مفتی اکبر اور مفتی کامران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ عامر رضوی نے ایران سے تخریب کاری کی تربیت حاصل کی اور شام میں بھی کارروائیوں میں حصہ لیا جبکہ ملزمان نے مخالف فرقے کے 15 علمائے کرام کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
عدالت نے مفتی اکبر اور مفتی کامران کے قتل کیس میں ملزمان کا 20 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔