نیو کراچی میں ایم کیوایم کے 3 دفاتر گرادیئے گئے
بلدیہ عظمیٰ نے سیکٹر الیون جی، فائیو جی اورسیکٹر 5 ایف میں قائم 3 دفاتر کو گرادیا۔
شہر قائد میں ایم کیوایم کے غیر قانونی دفاتر گرانے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت اب تک متعدد دفاتر گرائے جاچکے ہیں جب کہ نئی کارروائی میں نیو کراچی میں مزید دفاتر گرادیئے گئے۔
ایم کیوایم کے بانی کی متنازعہ تقریر کے بعد سے شہر میں متحدہ کے غیر قانونی دفاتر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت شہر میں اب تک ایم کیوایم کے متعدد غیر قانونی دفاتر گرائے جاچکے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ایم کیوایم کے مزید غیرقانونی دفاتر مسمار کرنے کا فیصلہ
انتظامیہ کی تازہ کارروائی میں نیو کراچی میں ایم کیوایم کے مزید غیر قانونی دفاتر گرادیئے گئے جہاں بلدیہ عظمیٰ کے انسداد تجاوزات سیل نے سیکٹر الیون جی اور سیکٹر فائیو جی میں قائم یونٹ نمبر 143 اور 141 کو مسمار کردیا جب کہ نیو کراچی سیکٹر 5 ایف میں یونٹ 139 بھی گرادیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں ایم کیوایم کے دفاتر مسمار کرنے کا سلسلہ جاری
ایم کیوایم دفاتر کو مسمار کرنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا جب کہ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موجود تھی۔ بلدیہ عظمیٰ کے انسداد تجاوزات سیل کے مطابق نیو کراچی سے ایم کیو ایم کے مزید غیر قانونی دفاتر کو بھی جلد گرادیا جائے گا۔