اصل دہشت گرد بھارت خود ہے
بھارت بلوچستان اور کراچی میں کھلی مداخلت کر رہا ہے۔ اقوام عالم کو بھارت کے اس کردار سے آگاہ ہونا چاہیے
KARACHI:
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے، ہمارے پاس اس کے واضح شواہد موجود ہیں اور وزیراعظم نوازشریف جنرل اسمبلی کے اجلاس میں گرفتار ''را'' ایجنٹ کلبھوشن یادیو اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کا معاملہ اٹھائینگے۔
شملہ معاہدے کے بعد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ناقابل عمل ہونے کے بھارتی دعوے سے متعلق ترجمان نے کہا کہ شملہ معاہدہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر بالادستی کسی صورت حاصل نہیں جب کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ بھارت پاکستان میں جو کچھ کر رہا ہے وہ ساری دنیا کے سامنے ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے جی 20 ممالک کی سربراہ کانفرنس میں اور پھر آسیان کانفرنس میں پاکستان کے خلاف زہر اگلا ہے، پاکستان کو بھارتی وزیر اعظم کے الزامات کا جواب دینا چاہیے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اس ماہ ہونیوالے اجلاس میں وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پیش کرنے چاہئیں اور اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے۔ بھارت بلوچستان اور کراچی میں کھلی مداخلت کر رہا ہے۔ اقوام عالم کو بھارت کے اس کردار سے آگاہ ہونا چاہیے اور انھیں پتہ چلنا چاہیے کہ بھارت ہی اس خطے میں دہشتگردی کا اصل کردار ہے۔