ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے قمر کائرہ
حکومتی اداروں کے اقدامات اور عدالتی کارروائی کی وجہ سے کرپشن کا گراف نیچے آیا
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کے حوالے سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ غیر حقیقی، بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔
اس من گھڑت رپورٹ میں کرپشن کا جتنا حجم بتایا گیا ہے وہ ملک کے مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں روزانہ 7 ارب روپے اور مجموعی طور پر سال میں 25 کھرب 20ارب روپے کی کرپشن ہوئی جو اس کے غیرمنطقی اور غیرحقیقی ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی نے بلاامتیاز کارروائی کرتے ہوئے قومی خزانے سے لوٹے گئے 180 ارب روپے وصول کئے ہیں۔ دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور ان میں تاخیر کا کوئی امکان نہیں، انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لیں گے۔