عوام کے معیار زندگی کو بلندکرنیکا عزم کررکھا ہے وزیراعظم

قومی اسمبلی کی 5برسوں میں ریکارڈ قانون سازی قابل ستائش ہے،ڈپٹی اسپیکرفیصل کریم سے ملاقات

فوٹو: فائل

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے گزشتہ 5 سال کے دوران ریکارڈ قانون سازی کرنے پر قومی اسمبلی کی شاندارکارکردگی کوسراہا ہے۔

یہ بات انھوں نے ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہی،جنھوں نے ایوان وزیراعظم میں ان سے ملاقات کی۔ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعظم کو10 دسمبرسے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیے جانے والے ایجنڈے کے بارے میں بریف کیااور ارکان پارلیمنٹ کی فلاح وبہبود سے متعلق ایشوز پربھی تبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کوہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔




رکن قومی اسمبلی سردارمحمد مشتاق خان کی قیادت میں وفد نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اور ہری پورکے مسائل پرگفتگوکی، وزیراعظم نے کہاکہ ضلع ہری پور کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیاد پرحل کرینگے ۔ حکومت نے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کا عزم کررکھا ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم راجا پرویزاشرف، فیصل کریم کنڈی کے والد اور قومی اسمبلی کے سابق رکن فضل کریم کنڈی کی وفات پراظہارِ تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پرگئے اور دعائے مغفرت کی۔وفاقی وزرا اور پیپلزپارٹی کے سینئر عہدیداران وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
Load Next Story