صدرزرداری پیرس میں عالمی تقریب میں شرکت کرینگے
’ملالہ کیلیے حمایت،لڑکیوں کاتعلیم کاحق‘نامی تقریب کے مشترکہ میزبان پاکستان اوریونیسکو ہیں
صدرمملکت آصف علی زرداری 10دسمبرکو پیرس میں''ملالہ کیلیے حمایت، لڑکیوںکاتعلیم کا حق''کے حوالے سے اعلیٰ سطح کی عالمی تقریب میں شرکت کریں گے۔
عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر اقوام متحدہ کاادارہ یونیسکو اورحکومت پاکستان ملکر اس تقریب کا اہتمام کر رہے ہیں۔ یہ بات فرانس میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری ایک بیان میں بتائی گئی۔ عالمی سطح پر بچیوں کی تعلیم کیلیے عزم کی تجدید اور حمایت کے حصول کی کوششوں کے سلسلے میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں حکومتی نمائندگان،اقوام متحدہ کے شراکتی ادارے،بین الاقوامی ادارے،ڈونرز،نجی شعبہ،سول سوسائٹی ،ماہرین تعلیم،مذہبی رہنما،ممتازشخصیات،ذرائع ابلاغ کے نمائندے اور دیگراعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔
صدرزرداری تعلیم لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے پاکستان کے پختہ عزم کے اظہار کیلیے وزرابرائے خارجہ امور،تعلیم اوربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کے ہمراہ بالخصوص اس تقریب میں شریک ہوں گے۔ صدر اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل یونیسکو ریوا بکووا سے بھی ملاقات کریں گے،یونیسکو تقریب کا میزبان ادارہ ہے۔
اس دورے کے دوران پاکستان اور یونیسکو کے درمیان بچیوں کی تعلیم کے فروغ کیلیے ملالہ فنڈ کے قیام کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ پاکستان اس فنڈ کیلیے ابتدائی رقم فراہم کریگا۔صدر 9سے11 دسمبرتک اپنے3روزہ دورے کے دوران صدر ہولاندے سے بھی دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس تقریب میں شریک ہونیوالی دیگر بین الاقوامی شخصیات میں فرانس کے وزیراعظم جیم مارک اریالٹ، عالمی تعلیم کیلیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اوربرطانیہ کے سابق وزیراعظم گورڈن برائون،فن لینڈ کے سابق صدرتارجاہیلنون،یو این وومن ایجوکیشن ایگزیکٹیوڈائریکٹراورسابق صدر چلی مشل بیچلٹ،یو اے ای کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ،اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے انڈر سیکریٹری جنرل اور خصوصی نمائندہ برائے اطفال لیلا زروگوئی،ڈائریکٹر جنرل آئیسیسکوڈاکٹر عبدالعزیز عثمان التویجری اوربیرنیس سعیدہ وارثی شامل ہیں۔