ملکہ الزبتھ کے نام سے جعلی کالشہزادی میڈلٹن کا علاج کرنے والی نرس گھرمیں پراسرارطورپرہلاک
برطانوی شاہی خاندان اوراسپتال انتظامیہ نے نرس کی موت کو افسوسناک قراردیاہے
برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کاعلاج کرنے والی کنگ ایڈورڈہفتم اسپتال لندن کی نرس جسنتھا سالڈن ہا جسے پیرکے روزملکہ الزبتھ اوران کے بیٹے شہزادہ چارلس کے نام سے شرارتی کال آئی تھی اوراس نے دھوکہ سے یہ کال آگے دوسری نرس کومنتقل کردی تھی جمعہ کے روز گھر میں پراسرارطورپرمردہ پائی گئی۔
جسنتھاچارسال سے اسپتال میں ملازم تھی ،پیرکے روزاسے ملکہ کے نام سے کال موصول ہوئی تواس نے یہ کال اپنی ساتھی کوآگے منتقل کردی،کالرنے اپنے آپ کوملکہ الزبتھ قراردیکرکیٹ میڈلٹن کی طبیعت کے بارے میں جاننے کے بعدان سے بات کرنے کی خواہش ظاہرکی۔ دوسری نرس نے کالرکوبتایاکہ جب سے وہ ڈیوٹی پرہیں شہزادی کیٹ نے کوئی ابکائی نہیں کی ۔
وہ اب سورہی ہیں،اس کے ساتھ ہی کال ختم ہوگئی،جب تحقیقات کی گئی تویہ کال ایک آسٹریلین ایف ایم ریڈیو 2Dayسے آئی تھی۔برطانوی شاہی خاندان اوراسپتال انتظامیہ نے نرس کی موت کو افسوسناک قراردیاہے اوراس پرگہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ پہلے خبرآئی تھی کہ جسنتھا نے خودکشی کی ہے لیکن اسپتال انتظامیہ اورپولیس نے ابھی اسے خودکشی قرارنہیں دیا۔شہزادہ ولیم اورشہزادی میڈلٹن نے کہاہے کہ متوفیہ نے دوران علاج شہزادی کا بڑا خیال رکھا۔برطانوی شاہی خاندان کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا مذاق قراردیاجارہاہے۔