شان رسالتؐ میں گستاخی پرفرانسیسی میگزین کے خلاف دعویٰ دائر

اس سے قبل بھی یہ دونوں گروپ اس طرح کے خاکوں پردعوے دائرکرچکے ہیں

اس سے قبل بھی یہ دونوں گروپ اس طرح کے خاکوں پردعوے دائرکرچکے ہیں فوٹو: فائل

شان رسالت میں توہین آمیز خاکے کے ذریعے گستاخی پردومسلم گروپوں نے ایک فرانسیسی جریدےCharlie Hebdo کے خلاف نسلی منافرت پھیلانے اوربہتان تراشی کے الزامات کے تحت 7 لاکھ 80 ہزاریوروہرجانے کا ایک اوردعویٰ دائرکردیاہے۔


اس سے قبل بھی یہ دونوں گروپ اس طرح کے خاکوں پردعوے دائرکرچکے ہیں لیکن عدالت نے ان کی بات یہ کہ کرنہیں سنی تھی اورقراردیاتھاکہ یہ خاکے انتہاپسندمسلمانوں کے بارے میں ہیں،عام مسلم کمیونٹی کا ان سے تعلق نہیں۔
Load Next Story