پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں اب نجی شعبے کے ماہرین بھی وزٹ کرسکیں گے

سرکاری اسپتالوں کے میڈیکل آفیسرز کو انستھیزیا کا 2 سالہ تربیتی کورس کرانے کا فیصلہ

عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی میرا مشن ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب: فوٹو: فائل

FAISALABAD:
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سرکاری اسپتالوں میں نجی شعبے سے کارڈیالوجسٹ اورانستھیزیا کے ڈاکٹروں کےاسپتالوں کے وزٹ کی تجویز کی منظوری دی۔


لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ہیلتھ کیئرسسٹم کی تنظیم نوکے امورکا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسپتالوں کی اپ گریڈیشن اورطبی سہولتوں کی بہتری کے پلان کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پرنجی شعبے سے کارڈیالوجسٹ اورانستھیزیا کے ڈاکٹروں کےاسپتالوں کے وزٹ کی تجویزکی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ اسپتالوں کے میڈیکل آفیسرز کوانستھیزیا کا 2 سالہ تربیتی کورس کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ عوام کو معیاری اورجدید طبی سہولتوں کی فراہمی ان کا مشن ہے جسے ہرقیمت پرپورا کیا جائے گا کیونکہ اب بہت وقت ضائع ہوچکا ،اب ہمیں صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے تیزی سے آگے بڑھنا ہے، صحت عامہ کی سہولتوں میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کے ثمرات ہر صورت عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں۔ اسپتالوں میں طبی سہولتوں کی بہتری کے حوالے سے سری لنکا ،ترکی اورملایشیاء کے تجربات سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
Load Next Story