شام میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود فضائی حملوں میں 105 افراد ہلاک درجنوں زخمی
فضائی حملے شامی باغیوں کے زیر کنٹرول شہر حلب اور ادلب میں کئے گئے
شام میں باغیوں کے زیر کنٹرول 2 شہروں حلب اور ادلب میں فضائی حملوں میں 105 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر ادلب اور حلب میں روسی اور امریکی افواج کے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 105 ہوگئی ہے۔
شامی حزب اختلاف جماعت کے حکام کا کہنا ہے کہ ادلب میں کئے جانے والے فضائی حملوں میں شہر کے مرکزی اور تجارتی بازار کو نشانہ بنایا گیا جس میں 60 افراد ہلاک ہوئے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد بھی درجنوں میں ہے۔
حلب شہر کے رہائشی علاقوں پر ہونے والے فضائی حملوں میں 45 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں عورتوں اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنیوا میں امریکا اور روس نے شام میں 10 روزہ جنگ بندی پر اتقاق کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ 12 ستمبر کو غروب آفتاب کے بعد جنگ بندی کا اطلاق ہوگا اور اس عرصے میں شامی باغیوں کے زیر اثر علاقوں کے خلاف شامی حکومت کارروائی نہیں کرے گی جبکہ روس اور امریکہ کا مشترکہ سینٹر قائم کیا جائے گا۔