کراچی بدامنی فیصلہ عمل نہ ہونا آئین کیخلاف ہے نہال ہاشمی

ریٹائر شخص ایڈیشنل سیکریٹری، پولیس میں بھی ریٹائرڈ افسران ہیں تو امن کیسے ہو گا.

ریٹائر شخص ایڈیشنل سیکریٹری، پولیس میں بھی ریٹائرڈ افسران ہیں تو امن کیسے ہو گا. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
مسلم لیگ (ن) کراچی کے صدر سید نہال ہاشمی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ایک سال گزرنے کے باوجود عمل درآمد نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

جب ایک ریٹائر شخص کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ لگادیا جائے اور سندھ پولیس میں بھی ریٹائرڈ افسران موجود ہوں تو کیسے امن قائم ہوگا۔




وہ جمعہ کو کراچی پریس کلب میں عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کی (ن) لیگ میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، انھوں نے کہا کہ آج پورا ملک دہشت گردوں، ڈاکوئوں اور لٹیروں کیلیے بہترین پناہ گاہ کی حیثیت اختیار کرگیا۔

غربت، مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن، توانائی کا بحران اور بدترین طرز حکمرانی نے ریاست کے ڈھانچہ کو ہلاکر رکھ دیا ہے، سندھ میں عوام کے سامنے کرپشن کرنے والو کوبے نقاب کریں گے، انھوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے مردہ گھوڑے میں جان ڈال کر اس کی مخالفت کی آڑ میں سیاست چمکانے کی ناکام کوشش سندھ کے باشعور عوام کو گمراہ نہیں کرسکے گی۔
Load Next Story