ترکی میں کرد باغیوں کی حمایت کے الزام میں 24 میئرز برطرف
پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی ترکی میں کالعدم قرار دی گئی کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی ذیلی شاخ ہے،ترک صدر
ترکی نے کرد باغیوں کی حمایت کے الزام میں ملک کے جنوب مشرقی صوبے کے 24 میئرز کو عہدوں سے برطرف کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے صوبے دیار بکر کے گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرد باغیوں کی حمایت کے الزام میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے 24 میئرز کو عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حکومت نے ان علاقوں میں میونسپل ایڈمنسٹریٹرز تعینات کر دیئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ترکی میں مزید 10 ہزار پولیس افسران، جج، استغاثہ اور ماہرین تعلیم برطرف
ترک صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی ترکی میں کالعدم قرار دی گئی کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی ذیلی شاخ ہے اور سرکاری اداروں سے پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا صفایا کرنا ملک سے پی کے کے کا خاتمہ کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ ترکی میں جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے امریکا میں مقیم باغی رہنما فتح اللہ گولن سے تعلق کے الزام میں بھی اب تک ہزاروں افراد کو برطرف کیا جا چکا ہے۔