کرینہ کپور بچے کی ولادت پر بھی چھٹیاں نہیں لیں گی
ماں بننے کے فوراً بعد بھی آرام کے بجائے فلموں میں کام کرتی رہوں گی، کرینہ کپور خان
کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ وہ ماں بننے کے فوراً بعد بھی چھٹیاں نہیں لیں گی اور فلموں میں کام کرتی رہیں گی۔
نواب پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کی بہو، سیف علی خان کی بیوی، سوہا علی خان کی بھابھی، کرشمہ کپور کی بہن اور رندھیر کپور کی بیٹی یعنی ''کرینہ کپور خان'' اپنے کیریئر کی ابتداء ہی سے کام کے معاملے میں سنجیدہ ہیں اور انہوں نے فلموں میں مرکزی اور معاون کردار کے علاوہ چھوٹے موٹے رول کرنے، یہاں تک کہ آئٹم نمبر تک کرنے میں کبھی جھجک کا مظاہرہ نہیں کیا۔
توقع ہے کہ بالی ووڈ کی یہ 35 سالہ اداکارہ اس سال دسمبر میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی۔ لیکن امید سے ہونے کے باوجود بھی انہوں نے کام کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ پچھلے دنوں بھی ممبئی کے ایک مقامی فیشن شو میں انہوں ریمپ پر کیٹ واک کی اور حاضرین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے ''ویرے دی ویڈنگ'' نامی ایک فلم سائن کرلی ہے جس کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہوجائے گی۔ اس اعلان کے ساتھ انہوں نے کوئی بیان دیئے بغیر یہ واضح کردیا ہے کہ وہ ہر حال میں بالی ووڈ فلم نگری سے بلاتعطل وابستہ رہیں گی۔
ان کی بڑی بہن کرشمہ کپور نے شادی اور بچوں کے بعد ایک طویل عرصے تک فلموں میں کام نہیں کیا۔ اسی طرح مادھوری ڈکشت بھی اپنی شادی کے بعد لمبے عرصے تک سلور اسکرین سے غائب رہیں جبکہ جیا بہادری (جیا بچن) اور کاجول، دونوں نے شادی کے بعد کئی سال تک فلموں سے کنارہ کشی اختیار کئے رکھی۔