شمالی کوریا میں سیلاب سے 130 سے زائد افراد ہلاک سیکڑوں لاپتہ
سیلاب کے باعث متاثر ہونے والے تقریباً ڈیرھ لاکھ کے قریب افراد کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ
PESHAWAR:
شمالی کوریا میں سیلاب سے 130 سے افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں سیلاب نے شدید تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوچکے ہیں جب کہ سیلاب کے نتیجے میں 35 ہزار کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا ہے جس میں سے بیشتر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، 8 ہزار سے زائد عمارتیں شدید متاثر ہوئی ہیں جب کہ علاقے میں روڈ، مواصلات اور دیگر نظام زندگی مکمل طور مفلوج ہوگیا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث اب تک 130 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 4 سو کے قریب لاپتہ ہیں، تقریباً ڈیرھ لاکھ کے قریب افراد کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کو قدرتی آفات کا سامنا رہتا ہے جب کہ اس سےقبل بھی 2012 میں سیلاب کے باعث ڈیرھ سو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔