رہائشی عمارتوں کو تجارتی بنیادوں پراستعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی
بلدیہ عظمیٰ کے ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ نے کراچی کی 22 رہائشی شاہراہوں جن کو کمرشل کیا گیا ہے.
SWAT:
بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ ماسٹر پلان کی طرف سے رہائشی عمارتوں کو تجارتی بنیادوں پر استعمال کرنے پر پیر سے آپریشن شروع ہوگا۔
جس کے تحت ان عمارتوں کو سیل کردیا جائے گا، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ نے کراچی کی 22 رہائشی شاہراہوں جن کو کمرشل کیا گیا ہے، ان شاہراہوں کے اطراف کی وہ رہائشی عمارتیں جن کو باضابطہ طور پر کمرشل کیے بغیر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں ان کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں ان عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کردیے گئے تھے تاہم کسی بھی عمارت کے مالک نے بلدیہ عظمیٰ کے ماسٹر پلان کے اس الٹی میٹم کی پروا نہیں کی۔