علیم خان کے رائیونڈ میں جلسہ گاہ کے دورہ کے دوران لیگی کارکنوں کا احتجاج

سارا رائیونڈ نوازشریف کا گھر نہیں اور نہ ہی ہمارا میاں صاحب کے گھر کی طرف جانے کا کوئی ارادہ ہے، علیم خان

علیم خان کے دورے کے موقع پر لیگی کارکنوں کی عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی. فوٹو: فائل

KARACHI:
تحریک انصاف کے رہنما علیم خان 24 ستمبر کے احتجاجی جلسے کے مقام کا جائزہ لینے رائیونڈ پہنچے تو مسلم لیگ (ن) کے کارکن بھی بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علیم خان رائیونڈ مارچ کے حوالے سے جلسہ گاہ کا دورہ کرنے کے لئے اڈہ پلاٹ پہنچے تو بڑی تعداد میں (ن) لیگ کے کارکن بھی وہاں پہنچ گئے اور عمران خان کے خلاف نعرے لگانے شروع کر دیئے۔ اس دوران تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں ہاتھا پائی بھی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ پولیس کی بھاری نفری نے کارکنوں میں بیچ بچاؤ کرایا۔


اس موقع پر علیم خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جاتی امرا کے گھیراؤ کا اعلان نہیں کیا، اگر ہم رائیونڈ میں اجتماع والی جگہ پر بھی جلسہ کرتے ہیں تو وہ تقریباً 10 کلو میٹر کا علاقہ ہے، سارا رائیونڈ نوازشریف کا گھر نہیں اور نہ ہی ہمارا میاں صاحب کے گھر کی طرف جانے کا کوئی ارادہ ہے۔

Load Next Story