ہمارا ٹیلنٹ وسائل کی کمی کے باوجود دنیا بھر میں جانا جاتا ہے حمائمہ ملک
گلوکاری کے بعد اداکاری کے شعبے میں بھی پاکستانی فنکاروں کے پرستاروں کی تعداد حیرت انگیزطور پربڑھ رہی ہے، حمائمہ ملک
معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ ان لوگوں پرفخرکیا ہے جنہوں نے اپنے بے مثال کارناموں سے سبزحلالی پرچم کوملک اوربیرون ممالک میں بلند کیا ہے۔
اس حوالے سے ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ ہمارے فنکاروں، کھلاڑیوں اورتعلیم سمیت دیگرشعبوں سے وابستہ افراد نے دنیا بھر میں نمایاں کارکردگی دکھا کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ ملک میں دہشتگردی، بے روزگاری اور طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود تمام شعبوں میں بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ٹیلنٹ موجود ہے جووسائل کی کمی کے بعد بھی دنیا بھرمیں جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں ویسے تومیوزک کا شعبہ ایسا ہے کہ پاکستانی گائیک اور سازندے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں اوران کے پرستاروں کی بڑی تعداد ہرجگہ موجود ہے لیکن اب اداکاری کے شعبے میں بھی پاکستانی فنکاروں کے پرستاروں کی تعداد میں حیرت انگیزاضافہ ہونے لگا ہے۔ ایک طرف ہمارے فنکاروں کے چاہنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے تودوسری جانب دنیا کے مختلف ممالک سے ایوارڈز اوراعزازات ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس پرقوم کوفخر ہے۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران برطانیہ ، امریکا اورآسٹریلیا میں بہترین اداکاری کے ایوارڈز جیتنے کے بعد بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا''مصالحہ ایوارڈ''بھی حاصل کیا۔ یہ سب کچھ اسی وقت ممکن ہوتا ہے جب محنت اورلگن کے ساتھ کام کیا جائے۔ جب تک ہم اپنے ٹارگٹ سیٹ نہیں کرتے،اس وقت تک کچھ نہیں ہوپاتا۔ میں نے جب شوبزمیں قدم رکھا تھا توایک ہی بات میرے ذہن میں تھی کہ مجھے شوبز میں کام کرتے ہوئے زیادہ فلمیں یا ڈراموں سمیت دیگرپروجیکٹس کا حصہ بن کرکوئی ریکارڈ نہیں بنانا، بلکہ کم مگرایسا کام کرنا ہے ، جس کولوگ ہمیشہ یاد رکھیں اوراس کی بدولت پاکستان کا نام روشن ہوسکے۔