سیکیورٹی خدشات پر بنگلہ دیش جانے سے انکار کر کے مورگن ولن بن گئے
سابق انگلش کپتانوں مائیکل وان اور ناصر حسین نے بھی ان پر کافی اعتراض کیا
لاہور:
سیکیورٹی خدشات پر بنگلہ دیش جانے سے انکار کر کے انگلش کپتان کپتان ایون مورگن ولن بن گئے۔
ان کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی جار ہی ہے، سابق انگلش کپتانوں مائیکل وان اور ناصر حسین نے بھی ان پر کافی اعتراض کیا، وان نے کہا کہ ایک مضبوط لیڈر وہ ہوتا ہے جو کبھی بھی اپنے ساتھیوں کو وہ کرنے کا نہیں کہتا جو خود نہ کر سکتا ہو، مورگن کیسے ٹیم سے خود کو الگ کر سکتے ہیں۔
ناصر حسین نے کہا کہ مورگن نے بطور کپتان اپنی اتھارٹی کو متاثر کیا ، جب وہ کسی مشکل مرحلے میں کھلاڑیوں کو ڈٹے رہنے کی ہدایت کریں گے تو وہ پلٹ کر سوچیں گے کہ بنگلہ دیش جاتے ہوئے ہمارا ساتھ چھوڑنے والے قائد کس منہ سے ہمیں جراتمندی پر اکسا رہے ہیں۔