رائے ونڈ میں احتجاج کرنا عمران خان کا حق ہے جاوید ہاشمی
اگلے 40 دن حکومت کے لئے بہت اہم ہیں کیونکہ راحیل شریف جیسا چیف آف آرمی اسٹاف نہیں آئے گا، جاوید ہاشمی
پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ میں احتجاج کرنا عمران خان کا حق ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ملتان میں نماز عید کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ راحیل شریف ملکی تاریخ کےبہترین آرمی چیف ہیں، اپنی مدت ملازمت کے بقیہ دو ماہ کے دوران وہ مزید کام کریں گے اور وہ اپنی ملازمت شان و شوکت کے ساتھ پوری کریں گے۔ اگلے چالیس دن حکومت کے لئے بہت اہم ہیں کیونکہ راحیل شریف جیسا چیف آف آرمی اسٹاف نہیں آئے گا۔ جو کہتے ہیں کہ راحیل شریف دو ماہ میں حکومت بدل دیں گے انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ جنرل راحیل شریف نے 3 سال میں کچھ نہیں کیا تو اب بھی کچھ نہیں ہوگا۔
سینئیر سیاستدان نے کہا کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، ملک میں سیاست دانوں سمیت سب کااحتساب ہوناچاہئے، رائے ونڈ میں احتجاج کرنا عمران خان کا حق ہے ہم ساتھ کھڑے ہیں لیکن احتجاج کو فساد بنانے کی کوشش نہ کی جائےکیونکہ لوگ بنی گالہ اور وزیراعظم کے گھروں کی عزت کرتے ہیں۔