کرینہ کپور نے بیٹی کی خواہش کا اظہار کردیا

جب کوئی مجھ سے بیٹے یا بیٹی کے بارے میں رائے مانگتا ہے تو بہت برا لگتا ہے، کرینہ کپور

مستقبل کی ماں ہونے کے ناطے وہ جنسی امتیاز کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، کرینہ کپور فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں بیبو کی عرفیت سے مشہور کرینہ کپور کہتی ہیں کہ وہ ایک عورت ہیں اور اسی مناسبت سے چاہتی ہیں کہ ان کے ہاں بیٹی کی ولادت ہو۔

کرینہ کپور خان کے ہاں آئندہ چند ماہ میں ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے لیکن اس کے باوجود وہ آرام کے بجائے ناصرف بھرپور طریقے سے اداکاری اور ماڈلنگ کررہی ہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ بچے کی ولادت کے بعد بھی آرام کے بجائے کام کو ترجیح دیں گی، ان کا کہنا ہے کہ جب کوئی ان سے بیٹے یا بیٹی سے متعلق رائے مانگتا ہے تو انہیں بہت برا لگتا ہے اور ان کا ایک ہی جواب ہوتا ہے کہ وہ ایک عورت ہیں اس لئے ان کی خواہش ہے کہ وہ بیٹی کی ماں بنیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : بچے کی ولادت پر بھی چھٹی نہیں

جنسی امتیاز کے خاتمے کے لیے جاری تحریک کا حصہ بننے کے حوالے سے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ مستقبل کی ماں ہونے کے ناطے وہ جنس کی بنیاد پر انسانوں کے درمیان فرق کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں اور ان کے لیے اس سے زیادہ بڑی خوشی کوئی نہیں کہ وہ اس تحریک کا حصہ بنیں۔

 
Load Next Story