ترکی میں حکمران جماعت کے دفتر کے قریب کار بم دھماکا48 افراد زخمی

دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی

حکام نے دھماکے کی زمہ داری کردستان ورکر پارٹی پر عائد کی ہے، فوٹو : فائل

ترکی میں حکمران جماعت کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 48 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی شہر وین میں حکمران جماعت کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہکاروں سمیت 48 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی جب کہ حکمران جماعت کے دفتر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا حکمران جماعت کے دفتر کے قریب چیک پوائنٹ پر ہوا تاہم دہشت گردوں کا نشانہ حکمران جماعت کا دفتر تھا جب کہ حکام نے دھماکے کی زمہ داری کردستان ورکر پارٹی پر عائد کی ہے تاہم دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے جنوب مشرقی صوبوں میں کردوں کے خلاف فوج کا بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے جب کہ کرد باغیوں سے جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک کئی سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔
Load Next Story