شکارپوردھماکے کے سہولت کاروں سمیت تمام دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے آئی جی سندھ

حملہ آور پہلے بھی غیرمقامی تھے اورآج بھی غیرمقامی ہیں، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ کا دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو 10 لاکھ جبکہ دیگر زخمیوں کو 2، 2 لاکھ دینے کا اعلان : فوٹو : فائل

LOS ANGELES:
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ شکارپور دھماکے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

شکار پور دھماکے کی جائے وقوعہ کےدورہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ امام بارگاہ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد پہلے بھی غیرمقامی تھے اور آج بھی گرفتار اور ہلاک ہونے والے دہشت گرد غیر مقامی ہیں لیکن ان کے سہولت کار اس شہر میں موجود ہیں دھماکے میں ملوث تمام دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا اور باہروالوں کی ان سازشوں کو مل کر ناکام بنائیں گے۔


آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی بہادری کی وجہ سے دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام ہوا اور حملے میں زخمی ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو 2 ،2 لاکھ روپے جبکہ پولیس کے بہادر زخمی اہلکار کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

 
Load Next Story