لذتیں بقرعید کی جو بڑھائیں شان آپ کےدستر خوان کی

عید الضحیٰ پر توا قیمہ، گولا کباب، الہ آبادی چانپ، شاہی گوشت اور کوفتہ میکرونی سے اپنے دستر خوان کی رونق بڑھائیں

عید الاضحیٰ پر توا قیمہ، گولا کباب، الہ آبادی چانپ، شاہی گوشت اور کوفتہ میکرونی سے اپنے دستر خوان کی رونق بڑھائیں فو:فائل

RIYADH:
توا قیمہ

اجزا :
بکرے کا قیمہ (چار سو گرام)
تیل (ایک چوتھائی پیالی)
ادرک (ایک کھانے کا چمچا)
لہسن (دو کھانے کے چمچے)
کتری ہوئی پیاز (آدھی پیالی)
کلیجی (دو سو گرام)
ٹماٹر (ایک عدد)
نمک (ایک چائے کا چمچا)
پسی ہوئی لال مرچ (ایک چائے کا چمچا)
ہلدی (ایک چوتھائی چائے کا چمچا)
گرم مسالا (ایک چائے کا چمچا)
قصوری میتھی (ایک کھانے کا چمچا)
ہری مرچ (ایک چوتھائی پیالی)
ہرا دھنیا (ایک چوتھائی پیالی)



ترکیب:سب سے پہلے توے پر تیل گرم کرکے ادرک، لہسن، پیاز اور بکرے کا قیمہ تل لیں۔ جب قیمہ کچاپکا ہو تو کلیجی ڈال دیں اور ساتھ ہی ٹماٹر، نمک، لال مرچ اور ہلدی ڈال دیں اور بھونتے جائیں۔ ضرورت پڑنے پر حسب ضرورت پانی استعمال کریں۔ جب قیمہ اور کلیجی اچھی طرح پک جائیں، تو کلیجی کو چمچے کی مدد سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ اب اسے اچھی طرح ملا لیں۔ آخر میں گرم مسالا، قصوری میتھی اور ہری مرچ ڈال کر ملا لیں۔ اب ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا چھڑک کر نوش کریں۔

تلے ہوئے گولا کباب
اجزا:
قیمہ (آدھا کلو)
پیاز (چار عدد) تلی ہوئی
کچا پپیتا (ایک چائے کا چمچا)
جاوتری (ایک چوتھائی چائے کا چمچا)
جائفل (ایک چوتھائی چائے کا چمچا)
انڈا (ایک عدد)
پسا ہوا گرم مسالا (ایک چائے کا چمچا)
دہی (ایک کھانے کا چمچا)
ادرک لہسن کا آمیزہ (ایک کھانے کا چمچا)
پسی ہوئی لال مرچ (دو چائے کے چمچے)
پسی ہوئی الائچی (آدھا چائے کا چمچا)
نمک (حسب ذائقہ)
تیل (حسب ضرورت)



ترکیب:قیمے میں پیاز اور کچا پپیتا ڈال کر اچھی طرح باریک پیس لیں۔ اب جائفل اور جاوتری کو باریک پیس کر قیمے میں ڈال دیں۔ انڈا، پسا ہوا گرم مسالا، دہی، ادرک لہسن کا آمیزہ، پسی ہوئی لال مرچ، پسی الائچی اور نمک شامل کرکے ملا لیں، پھر انہیں گولا کباب کی شکل دے کر گرم تیل میں فرائی یا باربی کیو کر کے نوش کریں۔

الہ آبادی چانپ
اجزا:
بکرے کے چانپیں (آدھا کلو)
تیل (تلنے کے لیے)
ادرک لہسن کا آمیزہ (دو کھانے کے چمچے)
پسی ہوئی جائفل جاوتری (آدھا چائے کا چمچا)
نمک (حسب ذائقہ)
پسی ہوئی کالی مرچ (آدھا چائے کا چمچا)
پسی ہوئی دار چینی (آدھا چائے کا چمچا)
پسی ہوئی لال مرچ (ایک چائے کا چمچا)
ہلدی (آدھا چائے کا چمچا)
دہی (آدھا پاؤ) پانی کے بغیر
پسا ہوا زیرہ (ایک چائے کا چمچا)
میدہ (آدھی پیالی)
انڈے (دو عدد) پھینٹے ہوئے
تل (دو سے تین کھانے کے چمچے)
لیموں (ایک عدد)
پیاز (ایک عدد)




ترکیب:پہلے چانپوں کو تھوڑا سا اسٹیک ہیمر سے پریس کر لیں۔ کڑاہی میں دو سے تین کھانے کے چمچے تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا آمیزہ اور چانپیں شامل کر کے دو سے تین منٹ تک بھونیں، پھر اس میں پسی جائفل جاوتری، نمک، کالی مرچ، دار چینی، لال مرچ، ہلدی، دہی اور زیرہ شامل کرکے ملا لیں۔ ایک کپ پانی ڈال کر ڈھک دیں اور بیس سے پچیس منٹ تک پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔ جب چانپیں گل جائیں، تو انہیں نکال کر میدے میں کوٹ کریں۔ پھینٹے ہوئے انڈے میں کوٹ کر کے اوپر سے تل چھڑک کر گرم تیل میں تل لیں۔ تیار ہونے پر لیموں اور پیاز کے ساتھ پیش کریں۔

شاہی گوشت
اجزا:
بکرے کا گوشت (ایک کلو)
دہی (آدھا پاؤ)
بادام (بیس گرام)
تازہ کریم (سو گرام)
پسا ہوا گرم مسالا (ایک کھانے کا چمچا)
پسی ہوئی ہلدی (ایک کھانے کا چمچا)
پسی ہوئی جائفل جاوتری (آدھا چائے کا چمچا)
پسی ہوئی لال مرچ (دو کھانے کے چمچے)
پسا ہوا لہسن ادرک (دو کھانے کے چمچے)
ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی (چوب کرلیں)
نمک (حسبِ ذائقہ)
تیل (ایک چوتھائی پیالی)
باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہرا دھنیا (سجاوٹ کے لیے)



ترکیب:ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے لہسن ادرک سنہری کریں اور گوشت ڈال کر رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں۔ ہرا دھنیا، پودینہ، گرم مسالا، ہلدی، جائفل جاوتری، لال مرچ، نمک دہی اور ایک پیالی پانی ڈالیں اور ڈھکن ڈھانک کر پکنے دیں۔ بادام اور پستے اُبالیں اور چھلکا اْتار کر باریک کاٹ لیں۔ جب گوشت گل جائے تو اسے بھون (Roast) لیں۔ ساتھ میں کریم، بادام اور پستے شامل کر کے پانی خشک ہونے تک بھونیں اور ڈش میں نکال کر پیش کریں۔ بکرے کا مزے دار شاہی گوشت ہرے دھنیے اور ادرک سے سجاکر پیش کریں۔

کوفتہ میکرونی
اجزا:
کوفتوں کے لیے:
گائے کا قیمہ (تین سو گرام)
بھنے ہوئے چنے (دو کھانے کے چمچ)
خشخاش (دو کھانے کے چمچ)
چاول (ایک کھانے کا چمچا)
ہلدی (آدھا چائے کا چمچا)
پسی ہوئی لال مرچ (ایک چائے کا چمچا)
نمک (آدھا چائے کا چمچا)
گرم مسالا (ایک چائے کا چمچا)
چاٹ مسالا (ایک چائے کا چمچا)
ادرک (ایک کھانے کا چمچا)
ہری مرچ (دو عدد)
گریوی کے لیے:
تیل (ایک چوتھائی پیالی)
کٹی ہوئی پیاز (ایک پیالی)
ادرک لہسن کا آمیزہ (دو کھانے کے چمچے)
ٹماٹر کی پیوری (ڈیڑھ پیالی)
دہی (ایک چوتھائی پیالی)
پسی ہوئی لال مرچ (ایک چائے کا چمچا)
نمک (ایک چائے کا چمچا)
ہلدی (ایک چوتھائی چائے کا چمچا)
گرم مسالا (ایک چائے کا چمچا)
چاٹ مسالا (ایک چائے کا چمچا)
کلونجی (ایک چوتھائی چائے کا چمچا)
میتھی دانے (ایک چوتھائی چائے کا چمچا)
اْبلی ہوئی میکرونی (چار پیالی)

گارنش کے لیے:
ہرے دھنیے کی پتیاں (ایک چوتھائی پیالی)
ہری مرچ (دو سے تین عدد) کتر لیں



ترکیب: کوفتوں کے لیے: چنے، خشخاش اور چاول گرائینڈ کرلیں۔ اب انھیں گائے کا قیمہ، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، گرم مسالا، چاٹ مسالا، ادرک اور ہری مرچ میں ملا کے چوپر میں پیس لیں اور کوفتے بنالیں۔
گریوی کے لیے: پین میں تیل گرم کر کے پیاز کو فرائی کر لیں۔ جب پیاز نرم ہو جائے تو ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر کی پیوری، دہی، لال مرچ، نمک، ہلدی، گرم مسالا، چاٹ مسالا، کلونجی اور میتھی دانے ڈال کر بھون لیں۔ اب کوفتوں کو احتیاط کے ساتھ گریوی میں رکھ کر پانی کا چھینٹا لگا کر پین کو ڈھک دیں۔ جب کوفتے پک جائیں تو میکرونی کو گریوی میں احتیاط سے ملالیں اور ڈش میں نکال کر ہرے دھنیے کے پتیوں اور ہری مرچ سے گارنش کرکے پیش کریں۔
Load Next Story