بالی ووڈ کےآئرن مین دھرمیندرا 77 برس کے ہوگئے

دھرمیندرا کوجب لیجننڈاداکار دلیپ کمار نے دنیا کا خوبصورت ترین آدمی کا خطاب دیا تھا تو وہ بے اختیارروپڑے تھے۔

اداکار دھرمیندر 8 دسمبر 1935 کو بھارت کی ریاست پنجاب میں پیدا ہوئے. فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:

بالی ووڈ میں آئرن مین کے نام سے مشہوردھرمیندراآج اپنی 77ویں سالگرہ منارہے ہیں۔


اداکار دھرمیندرا 8 دسمبر 1935 کو بھارتی ریاست پنجاب میں پیدا ہوئے،انہوں نے 1960 میں اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کیا، اور 2012 تک 250 مختلف ایکشن اور رومینٹک فلموں میں کام کیا۔ دھرمیندرا بالی ووڈ میں مختلف ناموں سے مشہور ہیں، کہیں دھرم سنگھ دیول تو کہیں دلاور خان سے جانے جاتے ہیں، دھرمیندرا کو بالی ووڈ کا آئرن مین بھی کہا جاتا ہے۔



دھرمیندرانے اپنے فلمی کیریئر میں کئی ایوارڈ اپنے نام کئے جن میں دادا صاحب پھالکے رتنا اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں دھرمیندرا کوبھارت کے سویلین ایوارڈ پدما بھوشن سے بھی نوازاگیا۔


دھرمیندرا نے سب سے زیادہ فلمیں اپنی بیوی اداکارہ ہیما مالنی کے ساتھ کیں ویسے تو انہوں نے اپنے وقت کی ہرہیروئن کے ساتھ کام کیا لیکن ریکھا اور پروین بو بی کے ساتھ اپنے کام کو وہ ذاتی طور پر بے حد پسند کرتے ہیں۔ دھرمیندرا پنجابی ہیں اوروہ گوشت بے حد شوق سے کھاتے تھے لیکن ان کی بیوی ہیما مالنی گوشت نہیں کھاتیں جس کے باعث دھرم جی بھی سبزی کھانے پرمجبورہوگئے۔


دھرمیندرا کوجب لیجننڈاداکار دلیپ کمار نے دنیا کا خوبصورت ترین آدمی ہونے کا خطاب دیا تھا تو ان کی آنکھوں سے بے اختیارآنسوچھلک پڑے تھے۔

Load Next Story