وفاقی حکومت کرپشن کے سمندرمیں غوطے لگارہی ہےشہبازشریف

عالمی اداروں کے مطابق پاکستان میں روزانہ 7ارب روپے کی کرپشن کی جارہی ہے،شہبازشریف

عالمی اداروں کے مطابق پاکستان میں روزانہ 7ارب روپے کی کرپشن کی جارہی ہے،شہبازشریف فوٹو :فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کرپشن کے سمندرمیں غوطے لگارہی ہےجس کے باعث دنیا ہمیں کرپشن کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے۔


راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کوٹلی ستیاں میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ اگرکرپشن کا یہ عالم نہ ہوتا تو پاکستان دنیا میں کشکول لے کر گھوم رہا نہ ہوتا اورآج ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کے مطابق پاکستان میں روزانہ 7ارب روپے کی کرپشن کی جارہی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کے دورمیں بھارت ایٹمی دھماکے کرکے غرور کے نشے میں چورتھا لیکن نوازشریف نے 6ایٹمی دھماکے کرکے ہندوستان کو منہ توڑجواب دے کر چپ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکی صدربل کلنٹن نے فون کرکے وزیراعظم نوازشریف کو کہا کہ بھارت نے ایٹمی دھماکے کرکے غلطی کی ہے،امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان ایٹمی دھماکا نہ کرے،امریکا اس کے بدلے پاکستان کو5ارب ڈالرامداد دے گالیکن نوازشریف نے امریکا کی یہ پیشکش ٹھکرادی۔
Load Next Story