سانحہ کوئٹہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل
کیس کی سماعت 20 ستمبر کو چیف جسٹس کی سرببراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 19 ستمبر سے شروع ہونے والے ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے ۔ جس کے تحت آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے 6 بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ تشکیل دیئے گئے تمام بنچز اسلام آباد میں ہی مقدمات کی سماعت کریں گے۔
بینچ نمبر ایک چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سر برا ہی میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل ہو گا، بینچ نمبر دو جسٹس میاں ثاقب نثار کی سر برا ہی میں جسٹس اقبال حمید الرحمان اور جسٹس مشیر عالم ، بینچ نمبر 3 جسٹس آصف سعید کوسہ کی سر برا ہی میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس سردار طارق پر ، بینچ نمبر 4 جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس اعجاز الحسن، بینچ نمبر 5 جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس مقبول باقر جب کہ بینچ نمبر 6 جسٹس گلزار احمد اور جسٹس منظور ملک پر مشتمل ہوگا۔
سانحہ کوئٹہ از خود نوٹس کیس کی سماعت 20 ستمبر کو ہوگی اور اس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ کرے گا جس میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال شامل ہوں گے۔
واضغ رہے کہ 8 اگست کو کوئٹہ کے سول اسپتال میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 78 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں وکلا کی بڑی تعداد شامل تھی۔