پاکستان اور کالا باغ ڈیم ایک ساتھ نہیں چل سکتےاسفند یار ولی

کالا باغ ڈیم پر لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ قبول نہیں ، اسفند یار ولی

کالا باغ ڈیم پرعدالتی فیصلے کیخلاف بولنے پرتوہین عدالت لگتی ہے تو لگ جائے،اسفند یار ولی، فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کالا باغ ڈیم ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔


اے این پی کے زیراہتمام کالا باغ ڈیم کے خلاف نشتر ہال پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ 3 صو بے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرچکے ہیں ، پاکستان اور کالا باغ ڈیم ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم پر عدالت کا فیصلہ قبول نہیں ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عدالتیں متنازع ایشو کو نہ چھیڑیں ، انہوں نے کہا کہ اگر کالا باغ ڈیم کے مسئلےپر بات کرنے سے کوئی توہین عدالت لگاتا ہے تو لگادے اس سلسلے میں کسی بھی عدالتی نوٹس کا سامنا کرنےکوتیارہوں۔
Load Next Story