افغان حکومت پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات بند کرے ملیحہ لودھی

افغانستان اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہو رہی، مستقبل مندوب پاکستان

افغانستان اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہو رہی، مستقبل مندوب پاکستان، فوٹو؛ فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہےکہ پاکستان نے افغانستان کے الزامات اور بیانات پر غیر معمولی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا لہٰذا افغان حکومت پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات بند کرے۔


سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے بارے میں بحث پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغانستان اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہو رہی۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات بند کرے، پاکستان نے کابل حکومت کے الزامات اور مخاصمانہ بیانات پر غیرمعمولی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے اس مؤقف سے متفق ہیں کہ افغانستان میں امن کا قیام صرف جنگ ختم کرکے با ت چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
Load Next Story